مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں جی 20 ممالک کی کانفرنس کے خلاف لندن و پیرس میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ہیں ۔لندن میں گلوبلزیشن کے ہزاروں مخالفیں نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو لوگوں کے پیسوں سے مدد کر رہی ہیں۔
مقررین نے جی 20 کے لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک عالمی نظام وضع کرنے کی کوشش کریں جس میں کمزور ممالک کو انصاف مل سکے۔پیرس اور لندن کے علاوہ جرمنی اور اٹلی میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ